جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی انتہا پسند جماعت کی رہنماء نے اقلیتوں کی آبادی روکنے کا مطالبہ کردیا

29 اپریل, 2019 15:36

نیو دہلی : ہندو انتہاپسند پارٹی کی رہنماء نے بھارت کے اقلیتوں کو دبانے کا نیا بہانہ تلاش کرلیا،  اقلیتوں کی آبادی کو روکنے کا مطالبہ۔

بھاتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہندو مہا سبھا کی رہنماء سدھوی دیوا ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور اورعیسائیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھارتی ہندوؤں کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اورعیسائیوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، اس معاملے پر حکومت کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اورعیسائیوں کواپنی تعداد بڑھانے سے روکنا ہوگا۔

سدھوی دیوا ٹھاکر نے کہا کہ ہندوؤں کو اپنی تعداد بڑھا کراپنی عددی برتری ظاہر کرنی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top