جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی سفیر کو گوردوارے کے دورے پر سخت سوالات کا سامنا

28 نومبر, 2023 11:46

بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کونیویارک کے گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی سفیرکو نیو یارک کےگوردوارے میں دیکھ کر سکھوں نے بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگائےاورساتھ سخت سوالات بھی پوچھے۔
سکھوں نےبھارتی سفیر سے ہردیپ سنگھ کے قتل سے متعلق بھی سوالات کئے لیکن ترنجیت سنگھ عوام کے تمام سواالوں کے جواب دینے میں بُری طرح ناکام رہے ۔
سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکارقتل و غارت کے زور پر تحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے،بھارت نے خطے میں ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہوا دی ہے۔
واضح رہے جون 2023 میں بھارت نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کرا دیاتھا، سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو بھی قتل کرنے کی بھارت نے ناکام کوشش کی ہے۔
جس پرامریکا نے سکھ رہنماؤں کے قتل کے جرم میں بھارت کو وارننگ جاری کر دی تھی۔

یہ پڑھیں:سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل : کینیڈا اور بھارت کے تعلقات کشیدگی اختیار کرگئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top