پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ فائنل؛ میچ مکمل نہ ہوا تو کون فاتح ہوگا؟

29 جون, 2024 19:01

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان آج ہوگا تاہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ہمیں نہ سیکھائیں، ریورس سوئنگ کب، کہاں اور کس پچ پر ہوتی ہے

ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔

اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی20 چیمپئن قرار پائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top