جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت، اسرائیل سے مزید دو فالکن اواکس طیارے خریدے گا

03 مئی, 2019 14:56

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم جاری رکھتے ہوئے اسرائیل سے دو اور فالکن ائیر بورن وارنگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس) طیارے حاصل کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے سیکورٹی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کو رواں سال فروری میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپ سے چند دن قبل دو ارب ڈالر مالیت کے دو اور اواکس طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی۔

لڑاکا طیاروں کی شدید کمی کا شکار بھارتی فضائیہ مئی کے آخر میں ملک میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد روس سے تقریبا ساڑھے 4 ہزار کروڑ مالیت کے 21 اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں خریداری کے عمل میں شامل چار افراد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ فالکن اواکس طیاروں کی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایسے سات طیارے موجود ہیں، جبکہ بھارتی فضائیہ کے پاس صرف 5 فالکن اواکس طیارے ہیں۔

پاکستان اپنے دو اواکس طیارے 24 گھنٹے شمال اور جنوب میں تعینات رکھتا ہے، جبکہ بھارتی فضائیہ صرف 12 گھنٹے کیلئے ہی ان طیاروں کو شمالی اور مغربی سرحد پر تعینات رکھ پاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top