جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت ،دریا کے نیچے سے گزرنے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح کل ہوگا

06 مارچ, 2024 09:41

 

نئی دہلی:بھارت نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کے ٹنل کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کل کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو ٹنل کا افتتاح کریں گے۔

کولکتہ میں ایک بڑے دریا کے نیچے سے گزرنے والی یہ بھارت کی پہلی زیر زمین میٹرو ٹنل جو ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

دریا کے نیچے بنائی گئی جڑواں سرنگیں 520 میٹر لمبی ہیں جو کولکتہ کو ہاوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو ریل کے 4.8 کلومیٹر فاصلے کا حصہ ہیں۔

ریلوے ٹریک دریا کے تلے کے 52 فٹ نیچے سے گزرے گا اور ہر گھنٹے تقریباً 3,000 سے زیادہ مسافروں کو لانے لے جانے کا کام کرے گا،زیرِ زمین میٹرو کے 6 اسٹیشن ہونگے جن میں سے 3 زمین پر جبکہ 3 زیر زمین ہونگے۔

یہ پڑھیں : جاپان کا سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا فیصلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top