جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت نے بائیڈن کے ‘غیر ملکیوں سے نفرت’ کے بیان کو مسترد کر دیا

04 مئی, 2024 13:59

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جئے شنکر نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا ‘غیر ملکیوں سے نفرت’ بھارت کی اقتصادی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جئے شنکر نے جمعہ کے روز اخبار کی میزبانی میں ایک گول میز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی معیشت لڑکھڑا نہیں رہی اور یہ تاریخی طور پر ایک ایسا معاشرہ رہا ہے جو بہت کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہمارے پاس سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون) ہے، جس کا مقصد مشکل میں پھنسے لوگوں کے لیے دروازے کھولنا ہے۔

جئے شنکر نے ایک حالیہ قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہمیں ان لوگوں کے لئے کھلا رہنا چاہئے جنہیں بھارت آنے کی ضرورت ہے اور جو ہمارے ملک آنے کا دعوی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ چین، جاپان اور بھارت میں ‘غیر ملکیوں سے نفرت’ ان ممالک کی اقتصادی ترقی کو روک رہی ہے۔

صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کی ترقی کی ایک وجہ مہاجرت ہے اور ہم ہم تارکین وطن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ ماہ پیشگوئی کی تھی کہ بھارت سمیت ایشیا کی تین بڑی معیشتوں کی ترقی گزشتہ سال کے مقابلے 2024 میں سست ہو جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top