پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

بھارت پر آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام

26 جون, 2024 18:16

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگادیا۔

مقامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

اس موقع پر فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ سلیم ملک نے کہا کہ انضی! میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں، جب کچھ ٹیموں کی بات آتی ہے تو آنکھیں بند رکھی جاتی ہیں، اور ہندوستان ان ٹیموں میں سے ایک ہے۔ یہی پاکستانی بالرز گیند کو ریوس سوئنگ کردیتے تو ہنگامہ برپا ہوجاتا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ تنخواہ کون لیتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 24 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top