جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سال 2023،سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 566 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے

30 دسمبر, 2023 15:35

 

سال 2023 میں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کیخلاف مؤثر اقدامات جاری رہیں۔

رواں سال ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے 18736 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیےاور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 566 دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے اور 5161 کو گرفتار کیا گیا۔

رواں سال سیکیورٹی فورسز نے متعدد انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ گلزار امام شمبے ،سرفراز بنگلزئی سمیت اہم کمانڈرز نے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی۔

بلوچستان میں 15063 آپریشنز کئے گئے جس میں 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ،کے پی میں 1942 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 447 دہشت گردہلاک کئے گئے۔

رواں سال پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14 اور سندھ میں 1987 آپریشنز کئے گئے،رواں سال سیکیورٹی فورسز نے سندھ میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔۔

واضح رہے دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک جاتے ہیں اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج و دیگر سیکیورٹی اداروں اور عوام نے بے لوث قربانیاں بھی دیں۔

یہ پڑھیں : پاک فوج کے ریٹائرڈ کیپٹن اور میجرکا کورٹ مارشل، قید بامشقت کی سزا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top