جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں کھانا نہ ملنا معمول ہے اور سارا دن رزق کی تلاش میں گزرتا ہے:اقوام متحدہ

03 جنوری, 2024 10:42

 

فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آرڈبلیواور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ڈبلیو ایف پی کی تازہ ترین وارننگز نے بہت زیادہ تعمیر شدہ علاقوں میں فاقہ کشی اور بیماری کے خطرے کو اجاگر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ہر کوئی بھوک سے تڑپ رہا ہے، لاکھوں افراد اسرائیل کی شدید بمباری سے متاثر ہیں۔
"غزہ ڈبلیو ایف پی کے مطابق غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے! کھانا چھوڑنا معمول ہے، اور ہر دن رزق کے لیے بے چین اور تلاش میں گزرتا ہے،لوگ اکثر سارا دن اور رات بغیر کھائے رہتےہیں تاکہ بچے کھا سکیں۔

 

 

UNRWA کے مطابق، دس لاکھ سے زیادہ لوگ جنوبی شہر رفح میں حفاظت کی تلاش میں ہیں، جہاں سیکڑوں ہزاروں لوگ سردی سے بچنے کے لیے ناکافی کپڑوں یا سامان کے ساتھ کھلے میں سو رہے ہیں۔

غذائی عدم تحفظ کا شکار بچوں کو خاص خطرہ لاحق ہے، جب کہ غزہ کی آدھی آبادی بھوک سے مر رہی ہے۔

 

Displaced Palestinians wait for food at Al-Shaboura camp, in Rafah.

 

دوسری جانب نیویارک میںترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ فلور نسیاتی نینو نے حماس کے سینئر رہنما پر اسرائیلی حملے کو تشویشناک قراردےدیا،لبنان پر اسرائیلی حملے سے معاملات مزید خراب ہونگے،صالح العروری کے مارے جانے سے تنازع کے پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے۔

یہ پڑھیں : حماس کے نائب سربراہ العاروری اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top