جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کے الیکٹرک صارفین کو زور دار جھٹکا، نیپرا نے بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی کردی

24 اکتوبر, 2022 19:38

اسلام آباد: نیپرا نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی، کے الیکٹرک نے 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی، ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سطح پر بجلی کی سپلائی میں کمی ہے، لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے : کے الیکٹرک

نیپرا کا کہنا ہے کہ پرانی پریکٹس کے تحت حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے، ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top