جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

عمران ریاض بازیابی کیس:ٹھیک ڈائریکشن پر جارہے ہیں،آئی جی پنجاب

13 ستمبر, 2023 10:00

لاہور: عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آج کی کاروائی کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب سے حتمی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا پیش رفت ہوئی ہے، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ معاملے پر ٹھیک ڈائریکشن پر جارہے ہیں

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم نے عدالتی احکامات پر عمران ریاض کے والد سے ملاقات کی ،تمام پیش رفت سے متعلق انکے والد اور وکلاء کو بتا دیا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار علی اشفاق نے کہا کہ انکی تفتیش درست سمت میں جارہی ہے ،کیس میں کسی بھی وقت پیش رفت ہوسکتی ہے ۔

عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 یہ پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ : آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرنے کیلئے 14 دن کی مہلت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top