جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بیلٹ روڈ فورم، وزیراعظم نےعالمی رہنماؤں کو 4 تجاویزپیش کردیں

27 اپریل, 2019 14:45

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں رائونڈ ٹیبل سے خطاب کے دوران چین کے عظیم الشان ترقی کو سراہا، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بہتر رابطوں کیلئے 4 تجاویز پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر 4 تجاویزپیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مواقع کی معلومات کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے ثقافتی روابط بڑھانے ہوں گے، رابطوں کے ذریعے چھوٹے کاروبار اور روزگار میں اضافہ ممکن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہنرمند افراد کے تبادلے سے اسکل شیئرنگ کا نظام مضبوط ومؤثر ہوگا، فورم سے جڑے ممالک میں تعلیمی اورجدید رابطوں کوبڑھانا ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ نوجوان مہارت کے ذریعے معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ میں ثقافت اورتجارت کوآئیڈیازکے ذریعے جوڑا، رابطوں کا فروغ پاکستان کے ورثے کا حصہ رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ رابطوں کو21 ویں صدی میں جدید شکل دے رہا ہے، رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی بڑھے گی، امید ہے مشکل مسائل کا آسان حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top