جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے، کسی میں جرآت نہیں کے انہیں گرفتار کرے

20 جولائی, 2022 15:23

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے، کوئی ادارہ جرآت نہیں کرسکتا کہ عمران خان کو گرفتار کرے یا انہیں سزا دے سکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں سے تلاش گمشدہ ہیں، جتنے لیڈر ٹی وی چینلز پر بیان دیتے نظر آتے ہیں، ان کے حلقوں کی عوام بتاتی ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد نظر نہیں آئے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام کے مطابق 95 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا، پی ٹی آئی پاکستان کے لئے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان پاکستان کے لئے بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی شیوسینا بنتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خرم شیر زمان کا نیب سے شرجیل میمن کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے، کوئی ادارہ جرآت نہیں کرسکتا کہ عمران خان کو گرفتار کرے یا انہیں سزا دے سکے، نفرت کی سیاست عمران خان کا وطیرہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس کو پنجاب کا نمبر 1 ڈاکو کہتے تھے ان کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں، اگر عمران خان نے جھوٹ بولا تھا تو پرویز الٰہی سے پبلکلی معافی مانگیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top