جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان نے جسٹس عامر فاروق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا 

23 جولائی, 2024 16:45

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

ریفرنس میں عمران خان کی جانب سے اپنے مقدمات میں جسٹس عامر فاروق پر اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 نومبر 2022 کو عہدہ سنبھالا، وہ شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے، ان میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل سے درخواست میں جسٹس عامر فاروق کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top