جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کرکٹ ڈپلومیسی : ورلڈکپ کے موقع پر عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کا امکان

27 اپریل, 2019 10:26

اسلام آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بہانے پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز دیکھنے کے لیے جون میں برطانیہ کا تین روزہ دورہ کریں گے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اسی ہفتے برطانیہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کھیلے جانے والا کرکٹ میچ دیکھیں گے، اسی میچ میں بھارتی وزیراعظم کی آمد بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکام دونوں کے درمیان ملاقات  کرانے کا انتظام کررہے ہیں، برطانوی حکام دونوں سربراہان کے درمیان ایک دوسرے سے بات کرنے کا موقع پیدا کرکے کشیدگی  کو کم  کرنے کی کوشش کریں گے، جو پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں مملک کے درمیان موجود ہے۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top