جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان کو مزید 2 مقدمات میں ریلیف مل گیا

30 مئی, 2024 11:59

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مئی کے دو مقدمات میں الزامات سے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ناکافی شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنایا۔

یہ مقدمات پی ٹی آئی کے بانی کو درپیش قانونی چیلنجز کے سلسلے کا حصہ تھے۔ تاہم استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے عدالت نے بری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:جنرل باجوہ کی وجہ سے دہشتگردوں کیلئے مخصوص ڈیتھ سیل میں مقید ہوں، عمران خان

20 مئی کو اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اسلام آباد پر پارٹی کے ‘آزادی مارچ’ کے انعقاد پر کوہسار اور کراچی کمپنی تھانوں میں درج دو مقدمات میں بری کر دیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے تھانہ کوہسار میں درج دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم خان سوری، راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے اسی کیس میں عمران خان، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں بھی منظور کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top