پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

29 جون, 2024 17:27

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام سے ڈو مور کا مطالبہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ چاہتا ہے، مالیاتی ادارے کے مطالبے میں شہباز شریف کی حکومت سے یکم جولائی سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کامزید کہنا ہے حکومت بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے لیے نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاری (نیپرا) کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرانے کیلئے تیار

بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top