جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

"بدصورت ہوں! پتہ نہیں فلموں میں کیسے آگیا”

02 جولائی, 2024 19:30

بالی ووڈ کے معروف فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے مدمقابل اپنی ایکٹنگ کے جوہر دیکھانے والے نواز الدین صدیقی نے خود کو ایک بدصورت اداکار قرار دیدیا۔

اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری شکل اچھی نہیں ہے اور بات کا اعتراف جب بھی آئینہ دیکھتا ہوں تو کرتا ہوں۔ مجھے خود بھی حیرت ہوتی ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں کیسے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی شکل کے باعث امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا بعض لوگوں نے طعنے دیئے، شوبز انڈسٹری میں خوبصورت چہروں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی چلتے ہیں جبکہ میں ایک بدصورت اداکار ہوں۔

مزید پڑھیں: سماجی کارکن ظفر عباس نے اپنا کپڑوں کا کون سا براند لانچ کیا؟

اداکار نے کہا کہ مجھے اتنی بار یہ جملہ سننے کو ملا کہ مجھے خود بھی یقین ہوگیا کہ میری شکل بری ہے۔

نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ خود سے بھی یہ سوال کرنے لگا تھا کہ اتنی بری شکل لے کر انٹرینمنٹ انڈسٹری میں کیوں آگیا، آج جس مقام پر بھی ہوں اسی محنت اور کام کی وجہ سے ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top