جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اسکی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا: حماس

13 اکتوبر, 2023 10:27

حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اسکی فوج کو نیست و نابود کردیا جائے گا۔

اسرائیل پرحملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا ہے، القدس کے تحفظ کیلئے ایسی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ’الاقصیٰ فلڈ‘ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی، اس آپریشن کیلئے خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کے حملے کا علم تھا مگر اس کی شدت کا اندازہ نہیں تھا: اسرائیلی فوج

مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ جلد کئی محاذ کھولے جائیں گے جن میں 1948 میں فلسطین کے پاس موجود علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔

حماس رہنما نے دعویٰ کیا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شریک ہیں، یرغمال بنائے گئے بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top