جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اگر فیض حمید کا احتساب ہو رہا ہے تو پھر باقیوں کا بھی ہونا چاہئے، عمران خان

15 اگست, 2024 13:55

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر فیض حمید کا احتساب ہو رہا ہے تو باقی سب کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر سممی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کا احستاب کرنا پاک فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیض حمید کا احتساب ہورہا ہے تو پھر باقیوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرکے حکومت آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اور آئین کی خلاف ورزی پر میں پارٹی کو ابھی سے تیار کر رہا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top