جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوریا اسمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم

19 اپریل, 2023 15:23

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے زراعت کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، یوریا اسمگلنگ نہیں ہونے دوں گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوریا کھاد کی پیداوار و کھپت اور موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : میرے نزدیک عوامی عہدے کے لیئے خدمت میں مقابلہ ہونا چاہیے : وزیر اعظم

دوران اجلاس وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ گزشتہ ایک برس میں حکومت نے کسانوں کی خوشحالی اور شعبہ زراعت کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ یوریا اسمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دوں گا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ یوریا کھاد کی طلب و رسد کی کڑی نگرانی کی جائے۔ موسم گرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم رکھی جائے۔ نیلم جہلم منصوبے کی بحالی پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top