پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے، معروف ٹی وی ہدایت کار کا اعتراف

05 جولائی, 2024 12:49

معروف ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے پاکستان کے مقبول اداکار نعمان اعجاز سے نفرت کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ نعمان اعجاز سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی وجہ کے کسی سے نفرت نہیں کرتا کیونکہ میں نفرت کرنے والا شخص نہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں میں صرف ایک شخص سے نفرت کرتا ہوں اور وہ نعمان اعجاز ہیں۔

اپنے ڈرامے میں اداکار نعمان اعجاز کو منفی کردار دینے کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ یہ کردار ایک برے آدمی کا کردار تھا جس کے لیے قدرتی کارکردگی کی ضرورت تھی، یہی وجہ تھی انہوں نے نعمان اعجاز کو یہ کردار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

خلیل الرحمان قمر کی شو میں شریک لڑکی سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

خلیل الرحمان قمر نے سینئر اداکار کو گھٹیا آدمی کیوں قرار دیا؟

واضح رہے کہ چند سال قبل نعمان اعجاز نے بھی ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر کے لیے ذہنی مریض کا لفظ استعمال کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top