منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کیسی رہی؟، وزیر اعظم کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع

15 جون, 2024 11:19

وزیر اعظم شہباز شریف اپنی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر آج شام قوم سے اہم خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف حکومت کی 100روز کی کارکردگی پر قوم کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مہنگائی میں کمی اور معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیر اعظم کا خطاب معاشی اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر بھی مشتمل ہوگا، اہم خطاب میں وزیر اعظم آئندہ برسوں کیلئے میگا پروجیکٹس کا روڈ میپ بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے استعفیٰ دے دیا

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا گزشتہ روز ہونے والا خطاب مؤخر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کچھ روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دارالحکومت میں قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کی زیر صدارت وزارت صحت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں قائد اعظم ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیرکیلئے فوری لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے کہا کہ حساس شعبہ صحت کے ذمے انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے ، ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے اسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی قائم کی جائےگی، ہیلتھ ٹاور میں نرسنگ یونیورسٹی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز قائم کی جائیں، ہیلتھ ٹاور میں امراض کی تشخیص کے مراکز قائم کیے جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top