جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیسے ہوا؟ حماس رہنما نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

03 اگست, 2024 17:55

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی کی شہادت سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔

ایران اور پاکستان میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی نے انکشافات میں نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا اسماعیل ہنیہ پر حملے کے روز اسی عمارت میں موجود تھا۔

ایرانی خبر رساں سرکاری ایجنسی ارنا کے مطابق اپنے انٹرویو میں ڈاکٹر خالد القدومی نے انکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہا کہ رات کے ایک بجکر 37 منٹ پرپوری عمارت لرز اٹھی تھی جس سے ہمیں لگا کہ شاید زلزلہ آگیا ہے جبکہ کھڑکی کھول کر دیکھا تو بجلی کی گرج چمک تھی نہ بارش کے کوئی آثار۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ پاسداران انقلاب کا بیان سامنے آگیا

خالد قدومی نے بتایا کہ فوراً اپنے کمرے سے نکلا تو دھواں دیکھا اورجہاں شہید اسماعیل ہنیہ کا کمرہ تھا اس چوتھی منزل پر گیا اور دیکھا دیوار اور چھت گرگئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

انہوں نے کہا کہ کمرے اور شہید اسماعیل ہنیہ کے لاش کی حالت بتارہی تھی کہ یہ فضا سے گرائی جانے والی کسی چیز یا میزائل حملے کا نتیجہ ہے، امریکی اور اسرائیلی میڈیا کی ان خبروں (جن میں کہا گیا ہے اسماعیل ہنیہ کے بیڈ کے نیچے بم رکھا گیا تھا) گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ زمینی حقائ‍ق نیویارک ٹائمز اور اسرائيلی فوج کے ترجمان کی کہانیوں کے برعکس ہیں۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کیلئے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top