جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

37 گھنٹوں تک سمندر میں بہہ جانے والی خاتون کو کیسے زندہ بچایاگیا؟

13 جولائی, 2024 13:02

جاپان میں سمندر میں بہہ جانے والی ایک خاتون کو 37 گھنٹوں بعد کرشماتی طور پر ریسکیو کرلیا گیا۔

یہ 21 سالہ خاتون جاپان کے Shizuoka علاقے کے Shirahama Ohama نامی ساحل پر 8 جولائی کو ایک دوست تیر رہی تھی، جب تیز لہروں نے اسے کھینچ لیا۔

یہ چینی نژاد خاتون (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) تھی اور تیرتے ہوئے اس کے جسم کے گرد ربڑ کا رِنگ موجود تھا۔

مقامی کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ ہمیں 8 جولائی کو رات 8 بجے خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ ملی جو اس کے دوست نے درج کرائی تھی۔

اس رپورٹ کے بعد سمندری علاقے میں خاتون کی تلاش کا کام شروع ہوگیا تھا۔

کافی کوششوں کے بعد 10 جولائی کو صبح 7:48 پر ایک بحری جہاز نے Chiba کے ساحلی علاقے میں اس خاتون کو تیرتے ہوئے دیکھا۔

اس علاقے میں موجود ایک چھوٹے ٹینکر پر سوار عملے کے 2 افراد نے پانی میں چھلانگ لگا کر خاتون کو باہر نکالا۔

حکام کے مطابقیہ خاتون ساحل سے بہہ کر 80 کلومیٹر دور پہنچ گئی تھی اور یہ فاصلہ ہماری توقعات سے بھی زیادہ تھا۔

اس خاتون نے امدادی ورکرز کو بتایا کہ وہ سمندر میں بہہ گئی تھی اور ساحل پر واپس نہیں پہنچ سکی کیونکہ وہ ربڑ رِنگ کے ساتھ تیر رہی تھی۔

خاتون کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہاں سے اسے فوری ڈسچارج کر دیا گیا کیونکہ وہ زخمی نہیں ہوئی تھی جبکہ جسم میں پانی کی کمی بھی جان لیوا نہیں تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top