بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

30 جون, 2024 18:41

پاکستان میں آج رات (یکم جولائی) سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 84 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں ورکنگ تیار کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

اوگرا کی ورکنگ کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top