جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

27 جون, 2024 13:39

پاکستان میں یکم جولائی (پیر) کے روز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اگر حکومت پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا دیتی ہے تو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو سطح پر قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا مالی سال 2024-25 میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگا؟

اس سے قبل پاکستان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں مندی کے باعث پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

خیال رہے کہ یکم مئی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 35 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے جو 30 اپریل کو 294 روپے سے کم ہو کر 259 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 22 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے جو اپریل کے وسط میں 290 روپے سے کم ہوکر 268 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ 15 دنوں میں پٹرول اور ایچ ایس ڈی کی بین الاقوامی قیمتوں میں بالترتیب 4.4 ڈالر اور 5.5 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top