بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

شدید گرمی سے اب تک کتنے حجاج جاں بحق ہوئے؟

17 جون, 2024 16:15

سعودی عرب میں شدید گرمی  جاری ہے جس کے باعث اس سال بھی حجاج کرام کی ماوات کی خبریں گردش کرنے لگ گئی ہیں۔

اردن کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اردن کے 14 حجاج جاں بحق اور 17 لاپتہ ہیں۔

اس کے علاوہ ایران کے ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اب تک پانچ ایرانی زائرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

البتہ سعودی عرب نے حجاج کی اموات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

حج دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات اور اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔

سالانہ حج کے دوران سعودی عرب میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 ڈگری فیرن ہائیٹ) سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ فسلطینیوں کو یہود کے ظلم سے نجات دلائے: خطبہ حج

اس سال کم از کم پاکستان سمیت دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

مختلف ممالک کی جانب سے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال حج کے دوران کم از کم 240 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top