بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

01 جولائی, 2024 17:35

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر قائد میں 29 سے 30 جون تک اسپتالوں سے ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص کاانتقال ہوا۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ 21 سے 30 جون تک شہر میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی۔

کراچی میں بارش کب ہوگی؟

کراچی میں کئی روز کی شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں جب کہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ  کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 جولائی کے بعد کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top