منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

غیر معیاری کھانا کھانے سے روزانہ کتنے لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں؟

08 جون, 2024 12:00

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ روزان 16 لاکھ افراد غیر صحت مند کھانا کھانے سے بیمار ہوتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او میں غذائیت اور فوڈ سیفٹی کے سربراہ فرانسسکو برانکا نے فوڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر جنیوا میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا 40 فیصد بوجھ اٹھاتے ہیں۔

دنیا کے بہت سے حصوں میں انسانی بحران غذائی عدم تحفظ کا باعث بنتے ہیں اور خوراک کی حفاظت پر سمجھوتہ کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام ممالک رسک کمیونیکیشن کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ کریں جب کہ جانوروں  ماحولیاتی اور انسانی صحت کے لئے مربوط نگرانی کے نظام کی طرف بڑھیں۔

عالمی ادارہ صحت حکام کا کہنا تھا کہ جب خوراک کو محفوظ اور پائیدار زرعی خوراک کے نظام میں تیار اور تجارت کیا جاتا ہے تو یہ نہ صرف صحت مند زندگی میں حصہ ڈالتا ہے بلکہ مارکیٹ تک رسائی اور پیداواری صلاحیت کو قابل بنا کر پائیداری کو بہتر بناتا ہے جس سے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کو فروغ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کا کونسا حصہ کھانا صحت کیلئے خطرناک ہے؟

دوران پریس کانفرنس فرانسسکو برانکا نے کہا کہ بہتر فوڈ سیفٹی عوامی صحت کی حفاظت کرے گی اور بچوں کی اموات کو کم کرے گی 5 سال سے کم عمر کے بچے کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top