منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ کتنی اموات ہوتی ہیں؟

31 مئی, 2024 16:29

31 مئی یعنی آج پاکستان سمیت دنیا میں نمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

انسداد تمباکو دن عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی قیادت میں ایک عالمی مہم ہے جس کا مقصد تمباکو کے استعمال کے خطرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 2024 میں بچوں کو ان اثرات سے بچانے، نشے کی روک تھام، ان کی صحت کی حفاظت اور سب کے لئے صحت مند مستقبل کی تعمیر کے لئے مضبوط پالیسیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ موضوع نوجوانوں کے تحفظ پر روشنی ڈالتا ہے ، لیکن تمباکو نوشی کے تباہ کن صحت کے نتائج کو یاد رکھنا ضروری ہے۔

تمباکو کا استعمال دنیا بھر میں قابل روک تھام اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے سالانہ لاکھوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں، کیونکہ تمباکو نوشی تقریبا ہر جسمانی نظام کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔

تمباکو نوشی کے نقصانات

اس انتہائی منفی عادت سے دل کے دورے، فالج، معدے اور لبلبے کے کینسر، السر، اور ایسڈ ریفلکس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ تمباکو نوشی سے جھریاں، خشکی، جلد کی سوزش، اور جلد کے کینسر کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی کی وجہ سے عضو کی خرابی، حمل میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جب کہ اس سے موتیا اور  منہ کا کینسر ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔اور مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ کتنی اموات ہوتی ہیں؟

تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ڈھائی لاکھ اموات ہوتی ہیں، نوجوانوں میں دل کے دورے کی ایک بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے۔

تمباکو سے بچاؤ کے عالمی دن پر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ تمباکو سے جڑی صنعت پر ٹیکسز بڑھا کر اس کے استعمال میں کمی لائے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top