جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسجد نبوی میں موجود بڑی بڑی چھتریاں کس طرح کام کرتی ہیں؟

01 اکتوبر, 2023 14:33

سعودی عرب : مسجد نبوی کے مختلف صحنوں میں نصب دیوہیکل چھتریاں اپنے ڈیزائن، افادیت اور پرکشش ہونے کے باعث وہاں زیارت پر جانے والے زائرین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین مسجد کے وسیع و عریض صحنوں میں گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں جہاں وہ عبادت بھی کرتے ہیں اور آس پاس موجود چیزوں اور ماحول کو اپنے اندر جذب بھی کرتے ہیں ۔ ساتھ ساتھ وہ ان چیزوں کی تصویریں بنا کر یادگار کے طور پر اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں۔

مسجد نبوی کے صحنوں میں زائرین کو سایہ فراہم کرنے کے لیے 250 دیوہیکل چھتریاں نصب کی گئی ہیں،یہ مسجد نبوی کے صحنوں کے چاروں جانب لگائی گئی ہیں۔

مسجد نبوی کے صحنوں میں نصب ہر چھتری دو حصوں پر مشتمل ہے،ان میں سے ایک حصہ زیریں اور دوسرا بالائی ہے،چھتری بند کرنے پر دونوں حصے برابر ہو جاتے ہیں۔

سورج نکلنے پر چھتریاں خودکار سسٹم کے تحت کھلتی ہیں اور غروب ہونے پر بند ہو جاتی ہیں،ان دیو ہیکل چھتریوں کے ڈیزائن میں سونے کے پانی والا پیتل شامل کیا گیا ہے۔

چھتریوں پر 436 فوارے والے پنکھے بھی نصب ہیں۔ یہ پنکھے درجہ حرارت کم کرنے اور موسم خوشگوار بنانے میں معاون بنتے ہیں۔ علاوہ ان چھتریوں میں ایک ہزار سے زیادہ قمقمے لگائے گئے ہیں۔

ایک چھتری کے نیچے 900 سے زیادہ زائرین آجاتے ہیں۔

یہ پڑھیں :شدید گرمی مگر خانہ کعبہ کا فرش ٹھنڈا ، لیکن کیسے ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top