بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

معروف بھارتی اداکارہ کی سیلفی کس نے خراب کی؟

28 جون, 2024 14:11

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کیساتھ منفرد تصویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے انہیں ’فوٹوبومبر‘ قرار دے دیا۔

کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ ساحلِ سمندر پر اپنی خوبصورتی سے سرشار سیلفیز لیتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر میں سے ایک میں سیف علی خان کو پیچھے سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس تصویر کو خاص سمجھتے ہوئے کرینہ کپور نے اسے سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔

سیف علی خان نے کرینہ کپور کی سیلفی کس طرح خراب کی؟
سیف علی خان نے کرینہ کپور کی سیلفی کس طرح خراب کی؟

خیال رہے کہ تصاویر میں کرینہ کپور نے آسمانی ٹاپ پہن رکھا ہے اور آنکھوں پر دلکش گوگلز بھی پہن رکھے ہیں۔

کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی جو کہ اداکار کی دوسری شادی تھی۔

کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے انکا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔

مذکورہ تصویر میں سیف علی خان بغیر شرٹ اپنی دنیا میں کھوئے ہوئے نظر آئے جبکہ کرینہ کپور بھرپور پوزنگ میں مصروف تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top