جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل نے مبینہ طور پر اسماعیل ہنیہ کو کیسے ٹارگٹ کیا؟

01 اگست, 2024 14:38

یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ ایلیا جے میگنیئر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن معلوم کی۔ مبصر کے مطابق اسرائیل نے ’اسپائینگ سافٹ وئیر‘ کی مدد سے اسماعیل ہنیہ پر باقاعدہ ٹریک کر کے حملہ کیا ہے۔

یورپی مبصر نے مزید بتایا کہ اسماعیل ہنیہ واٹس ایپ پر اپنے بیٹے سے بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران ان کی لوکیشن معلوم کی گئی۔ مبصر نے مزید بتایا کہ ایسی جدید ٹیکنالوجی حقیقت وقت اور مخصوص ٹارگٹ میں مدد فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر سافٹ وئیر کو استعمال کیا، جبکہ واٹس ایپ میسج کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن معلوم کی۔ اسرائیلی ساختہ یہ سافٹ وئیر مذکورہ شخص کی لوکیشن بتا دیتا ہے، جبکہ اس شخص کی اپارٹمنٹ میں موجودگی بھی ظاہر کر دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اسپائی وئیر سافٹ وئیر اسرائیلی سائبر انٹیلی جنس فرم ایس ایس او گروپ کی جانب سے تیار کردہ پیگاسس سافٹ وئیر ہے۔ دوسری جانب اس پگاسس سافٹ وئیر کی خصوصیات یہ بھی ہیں کہ یہ اسمارٹ فونز میں صارف کے میسجز، تصاویر، لوکیشن ڈیٹا اور یہاں تک کہ موبائل کیمرہ تک بھی موبائل صارف کی اجازت کے بغیر رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top