جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

23 اگست, 2024 15:37

چہلم کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔

چہلم تعطیلات کے اعلان کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تعطیل دی ہے۔

حضرت امام حسینؑ کا چہلم 26 اگست بروز پیر کو صوبے بھر میں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ رینجرز کا چہلم سے متعلق مشترکہ فلیگ مارچ کا فیصلہ

واضح رہے کہ چہلم امام حسینؑ صوبے کے مختلف شہروں میں عالم، تازیہ اور ذوالجنانہ کے ساتھ جلوس نکالے جائیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top