جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

115 مختلف ممالک کے 1444 اخبارات رکھنے کا انوکھا شوق

10 جولائی, 2019 19:28

اٹلی: سیرگیو بوڈینی نامی شخص کو مختلف موضوعات پر اخبارات جمع کرنے کا ایسا انوکھا شوق ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب زیادہ اخبارات جمع کرنے کا ریکارڈ ہی اپنے نام کرلیا۔

سیرگیو بوڈینی کے مطابق ان کے پاس دنیا کے 115 مختلف ممالک کے اخبارات کے 1444 مجموعے موجود ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ 10  سال کی عمر سے یہ شوق پیدا ہوا، شروع میں انہوں نے اخبارات کو اپنے کمروں میں جمع کرنا شروع کیا اور بعد میں ان کا یہ شوق بڑھتا گیا اور وہ زیادہ سے زیادہ اخبارات جمع کرنے لگے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول کے دنوں میں مجھے ایسے پروجیکٹ ملتے تھے جن میں اخبارات کی ضرورت پڑتی تھی، مجھے اس وقت سے ہی اخبارات جمع کرنے کا شوق ہوا اور میرا خواب تھا میں ایک صحافی بنوں مگر اب میں ایک کیمیا دان ہوں۔

ان کا یہ شوق پورا کرنے میں ان کے دوستوں اور فیملی کا بہت اہم کردار رہا ہے جب بھی کوئی ملک سے باہر یا نئی جگہ پر جاتا تھا تو ان کے لیے اخبارات ساتھ لے کر آتا تھا۔

عالمی ریکارڈ یافتہ سیرگیو بوڈینی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میرے پاس دنیا کے ہر ایک ممالک کا اخبار ہو مگر یہ بہت مشکل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top