پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

گائے کے گوشت کی تشہیر: ہندو انتہاپسندوں کی اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکی

29 جون, 2024 18:30

بھارتی اداکارہ اور میزبان کو کوکنگ شو میں گائے کے گوشت کی تشہیر پر انتہا پسندوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگال سے تعلق رکھنے والی میزبان اور اداکارہ سدیپا چٹرجی نے کہا ہے کہ انہیں کھانا پکانے کے شو میں گائے کے گوشت کی ڈش پر تبادلہ خیال کرنے پر جان سے مارنے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سے تعلق رکھنے والی سدیپا چٹرجی نے وضاحت کی کہ شو میں حصہ لینے والے ایک شخص نے گائے کا گوشت تیار کیا۔

انہوں نے مہمان کے طور پر بنگلہ دیشی پروگرام میں بھارت کی نمائندگی کی، اس دوران شو میں شریک شخص کے ساتھ پکوان سے متعلق تبادلہ خیال کیا جس کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، اسپتال کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان پر شو کے دوران گائے کا گوشت پکانے اور کھانے کا الزام لگایا گیا ہے سراسر جھوٹ ہے۔

سدیپا چٹرجی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی گائے کا گوشت نہیں پکایا، کھایا اور نہ ہی اسے چھوا، لہٰذا جو لوگ مجھے دھمکی دے رہے ہیں، انہیں ویڈیو کو غور سے دیکھنا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top