پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

بالی ووڈ میں سب سے معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری

28 جون, 2024 19:11

بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضے لینے والے اسٹارز کی فہرست سامنے آگئی ہے جن میں بالی ووڈ سمیت ساؤتھ انڈین اداکار بھی شامل ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے (آئی ایم ڈی بی) سے لیے گئے ڈیٹا کی مدد سے رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 بھارتی اداکاروں کی ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکاروں میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سرِفہرست ہے، کنگ خان اپنی ایک فلم کا معاوضہ 150 کروڑ سے 250 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہیرا منڈی سیزن کے حوالے سے میکرز کا بڑا اعلان

فہرست میں دوسرے نمبر ساؤتھ انڈین اسٹار رجنی کانت موجود ہیں جو اپنی ایک فلم کا معاوضہ 115 کروڑ سے 170 کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ ساؤتھ انڈیا کے ہی اداکار جوزف وجے ہیں جو ایک فلم کا معاوضہ 130 کروڑ سے 250 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کی سیلفی کس نے خراب کی؟

چوتھے نمبر پر اداکار پربھاس کا نام موجود ہے جو اپنی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 200 کروڑ روپے تک لیتے ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 کروڑ سے 275 کروڑ ہوتا ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، اُن کی ایک فلم کا معاوضہ 100 سے 150 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ان کے علاوہ، فہرست میں ساتویں نمبر پر کمل ہاسن، آٹھویں پر الو ارجن، نویں پر اکشے کمار اور دسویں نمبر اجیتھ کمار موجود ہیں۔

a1

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top