جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس اور 30 ​​ڈرونز سے حملہ کردیا

13 جون, 2024 18:47

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کردیئے۔

عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر الجلیل اور گولان کی پہاڑیوں پر کم از کم 100 راکٹ داغے گئے جبکہ 30 ڈرون حملے بھی کیے۔

صہیونی میڈیا نے اس کارروائی کو بڑے پیمانے کا حملہ قرار دیتے ہوئے الجلیل اور گولان کے بڑے علاقوں میں شہریوں کی حفاظت کیلئے سائرن بھی بجائے تاکہ لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: کمانڈر کی شہادت؛ حزب اللہ کے حملے! اسرائیل میں کہرام مچ گیا

حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر گولان میں صیہونی رجیم کی حساس فوجی تنصیبات کو وسیع نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کی حزب اللہ نے اپنے ایک سینئر فیلڈ کمانڈر کی شہادت کے بدلے میں مقبوضہ علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے جس سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top