جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کمانڈر کی شہادت؛ حزب اللہ کے حملے! اسرائیل میں کہرام مچ گیا

12 جون, 2024 20:41

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میرون، تسفعون، سعسع اور دویو میں لبنان کے حملوں کے پیش نظر سائرن بجائے گئے تاکہ اسرائیلی شہری اپنی جانیں بچاسکیں۔

ذرائع نے کے مطابق لبنان کی حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ شہر صفد کے قریب زبردست آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کیلئے جہازوں کی مدد سے 25 فائر بریگیڈ ٹیمیں بھیجی گئیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا لبنان میں حملہ،حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد شہید

آج لبنان میں حزب اللہ نے صیہونی قابض فوج کے ہاتھوں ایک سینئر فیلڈ کمانڈر سمیت 4 افراد کی شہادت کے بعد بڑے پیمانے پر جوابی حملے کیے گئے۔

ان حملوں میں شبعا کے مقبوضہ میدان، رویسۃ القرن بیس اور کفر شوبا کی مقبوضہ بلندیوں میں الرمثا بیس پر میزائل حملہ، سعسع میں ایک اسرائیلی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے میرون بیس کے ایئر سرویلنس یونٹ کے ہیڈ کوارٹر اور ایئر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کو میزائل حملے بھی کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top