جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کا شمالی اسرائیل میں درجنوں راکٹوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ

04 اگست, 2024 08:51

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں راکٹوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حزب اللہ نے سنیچر کی شب کہا کہ شمالی اسرائیل میں بیت الہلیل پر حملہ اسرائیل کے لبنان پر کیے گئے حالیہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایرانی حملے کا خدشہ؛ اسرائیل کے کابینہ وزراء کو سیٹلائٹ فون تھمادیئے گئے

گروپ کا دعویٰ ہے کہ لبنانی علاقوں کفر کلا اور دیر سریال پر اسرائیلی حملوں میں عام شہری زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی اسرائیل پر رات گئے 50 راکٹ داغے گئے۔ آن لائن شیئر کی جانے والی ویڈیو میں آئرن ڈوم کو شمالی اسرائیل کے اوپر سے کئی میزائلوں کو روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ارنا نیوز ایجنسی نے اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتی مشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ حزب اللہ اپنے ردعمل میں مزید اہداف کا انتخاب کرے گا اور (اسرائیل پر حملہ) کرے گا۔‘

بعد ازاں حزب اللہ نے تصدیق کی کہ یہ حملہ کفر قلعہ اور دیر سریان کے دیہاتوں پر حملوں اور شہریوں کے زخمی ہونے کے جواب میں کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیو بیٹ ہلال پر پہلی بار درجنوں کٹیوشا راکٹوں سے بمباری کی گئی۔

خیال رہے کہ مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے ہفتے کے روز اپنے ایک جنگجو کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تازہ جھڑپوں اور خطے میں کشیدگی کے بعد امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام جنوبی لبنان کے شہر دیر سریان پر اسرائیلی حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top