جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک کو کمال مہارت سے تباہ کرڈالا، ویڈیو وائرل

17 اکتوبر, 2023 10:49

7 اکتوبر سے اسرائيل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے، مسلسل بمباری میں3000سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے سرحد پر اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی، اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیاں بھی چن چن کر نشانہ بنائی گئیں۔

حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ٹینک کو تباہ اور دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہےاور ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے سرحدی علاقوں پر اسرائیل کے لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کو بھی خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

یہ پڑھیں : اسرائیل پر حزب اللہ کاوار ، لبنانی سرحد پر نظر آنے والے شخص کو گولی مارنے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top