جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قابض رہنما احمق اور دماغ کھوچکے ہیں! بدلے کیلئے تیار رہیں، حسن نصر اللہ

01 اگست, 2024 19:22

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ قابض رہنما احمق ہیں اور دماغ کھو چکے ہیں، ایران میں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل پر خاموشی کی امید رکھنے والے بےوقوف ہیں۔

مزاحمتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجدل شمس میں ہلاک اسرائیلیوں ملبہ ایران اور ہم پر ڈالنے کی کوشش کی گئی اگر ہم حملہ کرتے تو ذمی داری قبول کرتے۔

انہوں نے کہا کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت مجدال شمس واقعہ کا بدلہ نہیں بلکہ الزام اور دھوکہ ہے، جو کچھ ہوا وہ ہمارے خطے پر اسرائیل اور امریکا کی جنگ کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم نے پہلے اپنی تحقیقات کے بعد مجدل شمس پر بم دھماکے کی ذمہ داری سے انکار کیا تھا اور اگر واقعہ کے پیچھے ہوتے تو اتنی ہی جرات کیساتھ قبول کرنے کی ہمت رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے وافر شواہد موجود ہیں کہ بہت سے اسرائیلی انٹرسیپٹر میزائل ایکر اور دیگر علاقوں میں گرے، جب قابض کو معلوم ہوا کہ مجدال شمس میں متاثرین میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں تو انہوں نے ہم پر الزام لگانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: حماس کے فوجی سربراہ محمد دیف بھی فضائی حملے میں شہید، اسرائیل کا بڑا دعویٰ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کی سزا بھگت رہے ہیں، جنگ تمام محاذوں پر کھلی ہے اور ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سے رہبر معظم امام خمینی کا لہجہ بہت سخت تھا، ہمیں کوئی تعجب نہیں ہوا اور نہ ہی ہم اس قیمت پر حیران ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے مبینہ طور پر اسماعیل ہنیہ کو کیسے ٹارگٹ کیا؟

حسن نصر اللہ نے خطاب کے آخر میں سوال کیا کہ قابض رہنما احمق ہیں اور دماغ کھو چکے ہیں، کیا وہ ایران میں شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل پر خاموشی کی امید رکھتے ہیں؟، ایران سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور عزت کو نقصان پہنچنے دے گا؟ عزت کو نقصان پہنچانے کا مطلب سب کو معلوم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top