پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

"ہیرا منڈی سیزن 2” کے حوالے سے میکرز کا بڑا اعلان

28 جون, 2024 18:16

بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سُپر ہٹ ڈیبیو ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار کے پری پروڈکشن کام کا آغاز ہوگیا۔

ہیرامنڈی کے مداح بےصبری سے سیریز کے دوسرے سیزن کا انتظار کررہے ہیں اور اس سے متعلق ہر جُڑی خبر پر اپنی نظریں جمائے بیٹھے ہیں، مداح تجسس میں ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی سیزن 2 کب ریلیز کریں گے۔

اس حوالے سے سیریز کے شو پروڈکشن ڈیزائنر سبرتا چکرورتی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اُنہوں نے ہیرامنڈی کے دوسرے سیزن کے سیٹ کی ڈیزائنگ کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کی سیلفی کس نے خراب کی؟

سبرتا چکرورتی نے کہا کہ وہ ابھی اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں کہ سیریز کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سیریز کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اپنے دوسرے پراجیکٹ کے کام میں مصروف ہیں، وہ اپنا کام ختم کرنے کے بعد ہی ہیرامنڈی 2 کی شوٹنگ کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top