جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان

26 اگست, 2024 10:19

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ رات زیریں سندھ میں بادل برسے جب کہ موسم کا حال بتانے والوں نے اس بار کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ طاقتور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے سے داخل ہوکر بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ پر اثر انداز ہونے والا یہ اب تک کا سب سے طاقتور سسٹم ہے جو شدت اختیار کر کے ڈپریشن بن سکتا ہے۔

اس سسٹم کے تحت سندھ اور مشرقی بلوچستان کے سمندر میں طغیانی رہے گی، البتہ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر 27 سے 30 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top