پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

کراچی میں شدید گرمی سے 9 افراد جاں بحق

29 جون, 2024 10:49

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک کے باعث 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد گرمی سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

عباسی شہید اسپتال میں 5، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) اسپتال میں 3 اور سول اسپتال میں ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے مرنے والوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جاں بحق افراد میں 6 مرد اور 3 تین خواتین شامل ہیں۔

شہر کے کچھ حصوں میں بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی تاہم کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود موسم گرم اور مرطوب رہا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے آج سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی۔

کراچی میں چند روز میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سول اسپتال میں گزشتہ تین روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 150 مریض لائے گئے۔

ان میں سے 40 شہری شدید گرمی سے متاثر ہوئے اور منگل کی صبح سے ہی طبی مرکز میں داخل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top