جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے صحت انشورنس اسکیم کا اعلان

13 جون, 2024 11:58

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2024-25پیش کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکیم کے تحت 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار افراد کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہیلتھ انشورنس اسکیم دوبارہ شروع کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ میں سولر پینلز صارفین کو بڑی رعایت دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ان کی ٹیم کو اس اسکیم کے دوبارہ آغاز میں کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

بجٹ تقریر کے دوران سینیٹر اورنگزیب نے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کی قائدانہ کاوشوں کا بھی انکشاف کیا جس میں پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کا قیام بھی شامل ہے جس کا مقصد موسمیاتی تخفیف اور موافقت کی کوششوں کو نافذ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایک قومی موسمیاتی مالیاتی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جسے اکتوبر 2024 تک حتمی شکل دے دی جائے گی

وفاقی وزیر نے مزید اعلان کیا کہ عالمی فنانسنگ سہولیات سے حاصل ہونے والے موسمیاتی فنانس سے متعلق اعداد و شمار کو برقرار رکھنے کے لئے ایک قومی ڈیجیٹل کلائمیٹ فنانس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا۔

اس سے گلوبل کلائمیٹ فنانس کو پاکستان لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی جس سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top