جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

برائن لارا یا بابراعظم؛ ہربھجن سمیت دیگر پینل اراکین ہنس پڑے

02 جولائی, 2024 20:11

سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہربھجن سنگھ کے وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بابراعظم اور برائن لارا کے انتخاب سے متعلق سوال پر انہوں نے جس ردعمل کا مظاہرہ کیا اس پر شائقین بطور سابق کرکٹر ناراض ہیں۔

مقامی کھیلوں کے پلیٹ فارم کی فوٹیج میں ہربھجن کو ابتدائی طور پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا پر لارا کا انتخاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب انہیں کرکٹ کے دو عظیم کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنے کو کہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

اگلا سوال یہ تھا کہ برائن لارا اور بابراعظم میں سے کون بہتر ہے، جس پر ہربھجن ہنس پڑے جبکہ ساتھ بیٹھے دیگر لوگ جس میں میزبان سری سانتھ بھی شامل تھے ہنسنے لگے۔۔

سابق اسپنر نے پھر طنزیہ انداز میں اینکر سے پوچھا کہ کیا ان کی فہرست میں کوئی اور مضحکہ خیز موازنہ ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم مکمل ناکام نظر آئے تھے جبکہ انکی قیادت میں قومی ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top