جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ پاسداران انقلاب کا بیان سامنے آگیا

03 اگست, 2024 17:09

ایرانی پاسداران انقلاب نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق نئی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق پاسدران انقلاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل (کم فاصلے سے مار کرنے والے) میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہنیہ پر حملے کی تحقیقات: ایران نے درجنوں انٹیلیجنس اور ملٹری افسران کو گرفتار کرلیا

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنائے گئے میزائل حملے میں 7کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، دہشتگرد صہیونی ریاست کو اس جرم کا فیصلہ کن ردعمل دیاجائےگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ہنیہ کے قتل کی "مقررہ وقت اور جگہ پر سخت سزا” ملے گی، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی "مجرم حکومت کی حمایت” تھی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حملے میں اسرائیل کو امریکی مدد بھی حاصل تھی۔

مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت بم پھٹنے سے ہوئی، وہ تہران کی جس رہائشگاہ پر موجود تھے اس کمرے میں بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول سےکیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top