پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

ہانیہ عامر نے کئی نامور پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، مگر کیسے؟

05 جون, 2024 18:41

خوبرو و معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کے پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں، انکے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 41.1 ملین ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کو سلیو لیس لباس پہننا مہنگا پڑ گیا

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

دوسری جانب اگر بات کی جائے پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکارہ عائزہ خان کی تو کچھ ماہ قبل وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں جو کے اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 ملین ہے۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

یاد رہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس دوڑ میں معروف اداکارہ ایمن خان سرِ فہرست تھیں، پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اُن کے پاس تھا۔

ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.1 ملین ہے جبکہ اُن کی جڑواں بہن ، اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top